لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کروڑ پولیس کی منشیات فروش اور اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی تھانہ کروڑ پولیس نے دو مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مظفر علی اور اسلحہ ناجائز کے ملزم طاہر جنید کو گرفتار کر لیا ،بد نا م زمانہ منشیات فروش ملزم مظفر علی سے 1200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ اسلحہ ناجائز کے ملزم طاہر جنید سے 44 بور رائفل معہ میگزین برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈینینس اور امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ،ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ جرائم کے قلع قمع کےلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں ۔

