لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) قتل کے ملزم محمد عبداللہ کو سزا سنا دی گئی۔ زاہد بخش کے قتل میں ملوث ملزم محمد عبداللہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پیر جگی میں مقدمہ نمبر 143/21 مورخہ 18/8/2021 کو درج کیا گیا تھا۔ پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ ضلع لیہ کی طرف سے سینئر پبلک پراسیکیوٹر ملک انور اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کی پیروی کی اور ملزم کے خلاف عدالت میں ٹھوس شواہد اور دلائل پیش کیے جن پر اعتماد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حماد احمد قریشی نے ملزم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخ محمد شعیب نے ملک انور اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی انصاف کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئیندہ بھی اس طرح کی کارکردگی دکھانے کا عزم کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
