layyah
جمعرات, دسمبر 25, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملککا تحصیل کروڑ کا دورہ ،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 25, 2025
in لیہ
0
اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے ایم سی آفس چوک اعظم میں کرسمس کیک کاٹا

لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے تحصیل کروڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی آفس میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار و معیار کو چیک کیا۔اے ڈی سی آر نے چونگی موڑ اور تعبیر چوک پر ٹف ٹائل کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو پائیدار اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے چندی موڑ، جہانگیر پارک اور جنرل بس اسٹینڈ پر جاری بیوٹی فیکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور بیوٹی فیکیشن کے منصوبے شہری ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی، شجرکاری اور تزئین و آرائش کے کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔اے ڈی سی آر نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات عوامی مشکلات کا سبب بنتی ہیں اس لیے انسداد تجاوزات آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا اور کسی کو سرکاری جگہوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ فرائض سرانجام دینے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Tags: adcr newsdc layyah news
Previous Post

ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک پولیس لیہ کا شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کا سلسلہ جاری

Next Post

قتل میں ملوث ملزم محمد عبداللہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Next Post

قتل میں ملوث ملزم محمد عبداللہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024