لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک پولیس لیہ کا شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے موٹر سائیکل سوار شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے ،ڈی ایس پی ٹریفک ظفر اقبال ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ، ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے اس موقع پر شہریوں کے ٹریفک قوانین پر عملد رآمد سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی رولز ہماری حفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں ،قوانین پر عمل کرنے سے نہ صرف ہم حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ یہ عمل مہذب شہری ہونے کا بھی ثبوت ہے ،حادثات کی روک تھام کےلئے ہم سب نے مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔

