layyah
جمعرات, دسمبر 25, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 25, 2025
in لیہ
0
اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے ایم سی آفس چوک اعظم میں کرسمس کیک کاٹا

لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طے کردہ انڈیکیٹرز حکومت پنجاب کی ترجیحات کا عملی مظہر ہیں جن پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد ہر محکمے کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، حاضری اور سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ دی جائے بنیادی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی مزید بڑھائیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کریں ریٹ لسٹس آویزاں کروائیں اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی کو مزید سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Tags: DC layyahdc layyah newspunjab govt news
Previous Post

تعلیم، تبلیغ اور تنظیم جمیعت اہل حدیث کی ترجیحات ہیں، مولانا عبدالرشید حجازی

Next Post

ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک پولیس لیہ کا شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کا سلسلہ جاری

Next Post
اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے ایم سی آفس چوک اعظم میں کرسمس کیک کاٹا

ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک پولیس لیہ کا شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کا سلسلہ جاری

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024