layyah
جمعہ, دسمبر 26, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

تعلیم، تبلیغ اور تنظیم جمیعت اہل حدیث کی ترجیحات ہیں، مولانا عبدالرشید حجازی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 25, 2025
in لیہ
0
تعلیم، تبلیغ اور تنظیم جمیعت اہل حدیث کی ترجیحات ہیں، مولانا عبدالرشید حجازی

لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالرشید حجازی نے لیہ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم، تبلیغ اور تنظیم جمیعت اہل حدیث کی ترجیحات ہیںانہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہمیشہ بھلائی، اصلاح اور مثبت تنقید کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی تہذیب اور شائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھے ہیں، تاہم خطے میں بدامنی، دراندازی اور بھارت کی مداخلت نے سنگین مسائل کو جنم دیا ہے۔ اگر افغانستان خلوصِ نیت سے پاکستان کے ساتھ مل کر دراندازی روکنے کا عملی فیصلہ کرے تو حالات میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے علاوہ افغانستان کے لیے تجارت کا کوئی محفوظ اور مؤثر راستہ موجود نہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث انتقام، تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اصلاح، استحکام اور قومی وحدت کی داعی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے کارکنان، نوجوان اور بزرگ سب قابلِ احترام ہیں اور ملک کے کسی بھی کونے میں بسنے والا غریب ترین کارکن بھی جماعت کی آنکھوں کا سرمہ ہے۔جماعتی نظم و ضبط پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرکزی شوریٰ 571 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ملک بھر سے علماء، تاجر اور سیاسی نمائندے شامل ہیں، اور حالیہ اجلاس میں غیر معمولی حاضری نے جماعت کے اتحاد اور اعتماد کا بھرپور پیغام دیا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نہیں بلکہ اتحاد، کردار اور مسلسل جدوجہد سے حاصل ہوتے ہیں۔ تقریب سے حافظ اشتیاق احمد ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع لیہ۔ حافظ محمد سلمان اعظم صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان۔ عبدالرحمن شارک امیر مرکزی جنوبی پنجاب جمعیت اہل حدیث۔ سیف اللہ عابد سینیئر نائب صدر مرکزی اہل حدیث جنوبی پنجاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Previous Post

ضلع بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

Next Post

ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس

Next Post
اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے ایم سی آفس چوک اعظم میں کرسمس کیک کاٹا

ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز سے متعلق جائزہ اجلاس

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024