layyah
بدھ, دسمبر 24, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی کرسمس ملن پارٹی میں شرکت، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا لیہ دورہ، چوک اعظم میں کرسمس ملن پارٹی، صوبائی وزیر کا شاندار استقبال، چرچز کے لیے گرانٹس کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 24, 2025
in علاقائی خبریں, لیہ
0
صوبائی وزیر اقلیتی امور کی کرسمس ملن پارٹی میں شرکت، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا لیہ دورہ، چوک اعظم میں کرسمس ملن پارٹی، صوبائی وزیر کا شاندار استقبال، چرچز کے لیے گرانٹس کا اعلان

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن بین المذاھب ہم آہنگی کی شاندار مثال۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شرکت کے لئے ضلع لیہ پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے چوک اعظم میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے کرسمس ملن پارٹی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سابق پارلیمنٹیرینز پیر سید ثقلین شاہ بخاری، لالہ طاہر رندھاوا، چوہدری بشارت رندھاوا، ضلعی صدر مسلم لیگ ن اسلم سمرا، ریاض گرواں، اسسٹنٹ کمشنر کمشنر زوہیب کریم، ڈی ایس پی صدر عمران خورشید، ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن حمیرا جوزف، بشپ الیاس نواب، مشتاق سندھو، جوزف سہوترا، ڈاکٹر الیاس گل، شہباز سہوترا، عامر شکیل گل، پاسٹر صابر، میڈیا نمائندگان اور کرسچن کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ صوبائی وزیر نے کرسمس ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کا پیغام ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات ہمیں محبت، معافی اور کمزور طبقات کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح پیغام دیا ہے کہ اقلیتیں ان کے سر کا تاج ہیں اور ان کے دل کے قریب ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کی خوشیوں میں تواتر کے ساتھ ہر اتوار کو شمعیں جلا کر شامل ہو رہے ہیں۔ لاہور لبرٹی میں کرسمس کی بہار آئی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان اور پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے اور ہماری پارٹی کا منشور میں بھی اقلیتوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک لاکھ مینارٹی کارڈ جاری کئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی دھی رانی نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی عبادتگاہوں خصوصاً قبرستان سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اب سینی ٹیشن ورکرز کے کسی اشتہار میں مذہب کا حوالہ نہیں دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے چوک اعظم اور چک نمبر 270 ٹی ڈی اے میں چرچ کے لئے 50، 50 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ امن کے حوالہ سے پاکستان کا سوئٹرز لینڈ ہے۔ مذہبی تہوار خوشیوں کا موقع ہے اور ہم کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تقریب سے چوہدری بشارت رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن کمیونٹی ضلع لیہ کی پر امن کمیونٹی ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی خوشیوں میں شرکت کا اقدام قابل ستائش ہے۔ تقریب سے چوہدری اعجاز گل اور میزبان حمیرا جوزف نے بھی خطاب کیا اور صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کرسمس کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے چک نمبر 270 ٹی ڈی اے کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے چرچ کے سیکورٹی انتظامات اور کرسمس بازار کا معائنہ کیا۔

Tags: CMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslahore newslayyah newsmultan newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بس اسٹینڈ لیہ کا معائنہ، عوامی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت، اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم نے طبی سہولیات، صفائی، حاضری اور بیوٹیفیکیشن و کرسمس بازار کے انتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

کرسمس بازار اور جوزف کیتھولک چرچ کا معائنہ، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کرسمس بازار اور چرچ لیہ کا دورہ، سبزی، گوشت، آٹا و چینی سٹالز کی کوالٹی چیک، کرسچن کمیونٹی سے ملاقات

Next Post
صوبائی وزیر اقلیتی امور کی کرسمس ملن پارٹی میں شرکت، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا لیہ دورہ، چوک اعظم میں کرسمس ملن پارٹی، صوبائی وزیر کا شاندار استقبال، چرچز کے لیے گرانٹس کا اعلان

کرسمس بازار اور جوزف کیتھولک چرچ کا معائنہ، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کرسمس بازار اور چرچ لیہ کا دورہ، سبزی، گوشت، آٹا و چینی سٹالز کی کوالٹی چیک، کرسچن کمیونٹی سے ملاقات

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024