لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، جنرل وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم نے بس سٹینڈ کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے بس اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی، مسافروں کے لیے سہولیات و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور بسوں کی آمد و رفت کو منظم رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر نے صدر بازار اسلم موڑ پر جاری بیوٹیفیکیشن کےکام اور کرسمس بازار کا بھی معائنہ کیا ۔
