لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایل پی جی کی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف آپریشن۔ پیرا فورس اور محکمہ سول ڈیفنس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانیں سیل جبکہ دو ایف آئی آر درج کروا دیں۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی اور سول ڈیفنس آفیسر توقیر عباس نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنںگ میں ملوث ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 3 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئیں۔

