لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سونا اگلتا پنجاب اور ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ھدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ کا لیہ، کوٹ سلطان ، پہاڑ پور میں کھادوں کی مجموعی صورتحال کی مانیٹرنگ اور کسان کارڈ پر بلا سود زرعی مداخلز کی خریداری کا جائزہ لیا۔ محکمہ زراعت توسیع لیہ اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے اس وقت مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد تعین کردہ ریٹ 14900 سے کم 14500 سے 14600 روپے فی بوری اسی طرح یوریا کھاد تعین کردہ قیمت 4450 سے 4650 روپے کی بجائے مارکیٹ میں 4100 سے لیکر 4250 روپے تک بآسانی میسر ہے۔

