لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا عمل 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پی ایس ای آر سروے کے تحت منتخب ہونے والے مستحق خاندان کو فلاحی اور امدادی کاموں پیکج دئے جائیں گے جن میں صحت، تعلیمی وظائف کے علاوہ رہائشی سکیموں اور غذائی اشیاء پر سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پی ایس ای آر کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز محبوب اقبال ہنجرا، ندیم ارشد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 88 فی صد سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ سروے مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے۔ سروے کے دوران کوئی خاندان نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ نمبر داران کے ذریعے سروے کی منادی اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مستحق خاندان متعد فلاحی اور امدادی سکیموں سے مستفید ہو سکیں گے لہذا اس مہم کو دیانتداری سے بروقت مکمل کروایا جائے تاکہ تصدیقی عمل کے مرحلے کا آغاز ہو سکے۔

