لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا دورہ لیہ۔ صوبائی وزیر نے کرسمس بازار اور جوزف کیتھولک چرچ لیہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ، ڈی پی او حسن جاوید ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کرسمس بازار میں لگائے گئے سبزیوں، گوشت، آٹے اور چینی کے سٹالز پر اشیاء کی کوالٹی چیک کی ۔صوبائی وزیر نے کرسچن کمیونٹی سے ملاقات کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین المذاھب ہم آہنگی کی نئی تاریخ رقم کی ہے صوبہ بھر میں اقلیتوں کو اپنائیت کا نیا احساس دیا گیا لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا کرسمس ٹری بنایا گیا ہےضلع لیہ میں صفائی اور کرسمس کے انتظامات مثالی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اقلیتی برادری کے لئے مینارٹی کارڈ متعارف کروایا گیا ہے اب مستحق اقلیتی خاندان بغیر سفارش کے فلاحی اور امدادی سکیموں سے مستفید ہوں گےوزیر اعلیٰ پنجاب کے محبت، امن اور یکجہتی کے وژن کے ساتھ آپ کے پاس آئے ہیں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈی سی آفس میں اقلیتی نمائندوں نے ملاقات کی۔ اقلیتی نمائندوںمیں ناظر سوہن، فرزانہ جون، بختو رام اور مشتاق سندھو نے کرسمس انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور کو ڈپٹی کمشنر نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

