لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلعی سطح پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعدد شکایات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے انتظامی افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رکھیں اور اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

