لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی محمد حیات اور مختلف محکموں کے افسران، بھٹہ خشت یونین اور مزدور یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھٹہ خشت اور فیکٹری مالکان مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراء میں بھرپور تعاون کریں تاکہ کسی بھی مزدور کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل سیکورٹی کارڈز مزدوروں کا بنیادی حق ہیں اور حکومت پنجاب نے ایسے مزدوروں کے لیے راشن کارڈ سکیم بھی متعارف کرائی ہے تاکہ انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس ضمن میں بھرپور کارروائی کریں۔

