لیہ(نمائندہ نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ صدر پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروش کے قبضہ سے 1120 گرام ہیروئن برآمد ،مقدمہ درج ، ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون رضا کی زیر نگرانی پولیس کے سب انسپکٹر محمد بشیر نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم راشدعباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1120 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر امتاع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او ہارون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے قلع قمع کےلئے پولیس کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔

