لیہ(نمائندہ نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع بھر میں اشیاءخوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای اے ڈی اے عمران ستار، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر چاول کائنات نیا 320 روپے فی کلو، چاول کائنات پرانا 330 روپے، چاول ایری 100 روپے، دال چنا موٹی 235 روپے، دال چنا باریک 220 روپے، سفید چنا موٹا 270 روپے، سفید چنا باریک 235 روپے، دال مسور موٹی 236 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 375 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 330 روپے، بیسن 240 روپے کلو قیمت مقرر کی گئی۔ اسی طرح روٹی 100 گرام 14 روپے نان سادہ 120 گرام 20 روپے دودھ فی لیٹر 130 روپے دہی 140 روپے گوشت چھوٹا 1200 روپے گوشت بڑا 700 روپے قیمت مقرر ہوئی۔ جبکہ چینی بمطابق گورنمنٹ پالیسی بناسپتی گھی بمطابق پرنٹ ریٹ گوشت برائلر انڈے بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ، سبزی پھل کا بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ رکھی گئی۔ اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمدجاری ہے

