لیہ(نمائندہ نمائندہ لیہ ٹی وی)پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ کی جانب سے سموگ و فوگ آگاہی مہم کا آغازڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت اور ریجنل پولیس آفیسر پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان خالد محمود شاہ کے احکامات پر پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ کی جانب سے سموگ و فوگ آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ اور فوگ کے دوران ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس درست رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار محدود رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ سموگ و فوگ کمپین کے دوران پٹرولنگ پولیس عملہ سڑکوں پر موجود شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کر رہا ہے، جبکہ گاڑیوں میں نصب ناقص لائٹس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی پٹرولنگ نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے فضائی آلودگی میں اضافہ اور سموگ کی شدت بڑھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تعاون ہی اس مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ پٹرولنگ پولیس شہریوں کے محفوظ اور پرامن سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

