لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کے خصوصی احکامات پر لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی صفائی، جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے تحت گرین بیڈز کی تزئین و آرائش، پودوں کو پانی دینے اور خصوصی سمٹری کے ساتھ پودوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے پر ضلع کونسل لیہ، محکمہ جنگلات لیہ اور میونسپل کمیٹی لیہ کی مشترکہ نگرانی میں بیل چوک، اڈا پانچواں میل اور ہیڈ محبوب نہر کے قریبی حصے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر نے تمام جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کی بیوٹیفیکیشن اور تزئین و آرائش کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

