لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پنجاب پولیس کے بہادر سپوت انسپکٹر سلامت علی شہید کی برسی ،لیہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نےشہیدکی قبر پرحاضری دی،پھول نچھاور کیےاور سلامی پیش کی ،ڈی پی او محمد علی وسیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کروڑ عبدالرزاق نے پولیس دستہ کی قیادت کی،ڈی ایس پی و دیگر پولیس افسران نے شہید کے بلند درجات کےلئے دعا مانگی اور اہل خانہ سے ملاقات کی ،شہید کے اہل خانہ کوتحائف پیش کیے گئے اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،انسپکٹر سلامت علی پولیس ٹریننگ سکول مناواں لاہور میں تعینات تھے ،2009میں ٹریننگ سنٹر پردہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ میں انسپکٹر سلامت جام شہادت نوش کر گئے ،انسپکٹر سلامت علی شہید کی آخری آرام گاہ ان کے أبائی گاؤں 105 ایم ایل کروڑ میں ہے ۔

