لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نورکی زیرنگرانی تحصیل آفس کمپلیکس روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سرکاری جگہوں پر قائم غیر قانونی تھڑے، چبوتروں، چھپڑ ہوٹلوں کے شیڈز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نور نے کہا کہ تجاوزات عوامی سہولت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع لیہ کو خوبصورت، صاف اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

