لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر126ایم ایل میں مضرصحت دودھ کی فراہمی کا معاملہ ۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہد،سی ای او تعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم،ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی وقار الحسن ،ڈی ای او گل شیرنے متعلقہ سکول اور دیگر قریبی دو سکولوں چک نمبر486اور 487 کے معائنے کیے۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تینوں سکولوں کے دودھ کی جانچ پڑتال کی جس پر کوئی بھی دودھ کا ڈبہ مضرصحت نہ پایاگیا۔ سی ای او تعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم نےاس موقع پر کہاکہ متعلقہ سکول کے استاد نےدودھ کے مضرصحت کے ممکنہ خدشہ کو مدنظر ررکھتے ہوئے پیشگی احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے اس بارے آگاہ کیاتھا جو سکول بچوں او ر والدین کے ذریعے مس انڈرسٹینڈنگ پرفیک رپورٹنگ کے ذریعے سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا تھا اس بات کی وجہ سے قریبی دو سکولو ں چک نمبر 486اور 487 کے دودھ کا بھی چیک کیاگیاتاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہ ہے کہ دودھ مضرصحت ہے یااس میں کوئی بھی ایسے اجزا ء پائے گئے ہوں ۔اس موقع پرمتعلقہ سکول میں طلبہ میں دودھ اور بسکٹ دیے گئے اس موقع پرطلبہ کے والدین بھی موجودتھے۔

