لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ندیم ارشد نے پولیوٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کی فنگرمارکنگ چیک کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کوپولیوسے بچاؤ سے قطرے پلانے اور مہم کا کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اورجھونپڑیوں میں رہائش پذیرخاندانوں بالخصوص صحرائی علاقوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیوکے قطرے پلانے کے سلسلہ میں متعلقہ ٹیمیں گھرگھرجارہی ہیں تاہم اگر کسی وجہ سے کوئی ٹیم نہیں پہنچ پاتی تو فوراًڈی سی آفس رابطہ کیاجائے۔

