لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سموگ فری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایات پر فصلات کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ نے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور دھان کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کیں۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کارروائیوں سے پہلے ضلع بھر میں اطلاعات دیں گئیں سابقہ سالوں میں آگ لگانے والے کاشتکاروں سے امسال باقیات کو آگ نہ لگنے کے بیان حلفی لئیے گئے اور مساجد میں باقاعدہ طور پر اعلانات کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ آگ لگانے سے نکلنے والے دھواں سے سموگ پیدا ہوتی ہے اورسموگ انسانی جانوں کے ساتھ فصلات، باغات اور سبزیات کو بہت نقصان پہنچاتی ہے لہٰذاسموگ سے بچاو کیلئے کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد اس کی باقیات کو آگ ہر گز نہ لگائیں کیونکہ اس کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہےکاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انہیں زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کے مڈھوں کی تلفی کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں ۔

