لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ غلام محی الدین نے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کے دوران تحصیل کروڑ کی یونین کونسل نوشہرہ تھل کلاں میں ٹرنزٹ پوائنٹ اڈا قاضی آباد، یونین کونسل نواں کوٹ میں ٹرنزٹ پوائنٹ سوہیا مارکیٹ ،تحصیل چوبارہ میں ٹرنزٹ پوائنٹ چوبارہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر غلام محی الدین نے موقع پر موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی ۔ڈی ایچ او غلام محی الدین نے کہاکہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے والدین اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہر مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

