لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔اسی سلسلے میں کوٹ سلطان میں ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نورکی زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں، سڑکوں اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا جبکہ دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ مستقل بنیادوں پر اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات ختم کریں۔ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نور نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات شہریوں کے لیے آمدورفت میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےتجاوزات کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی ۔

