لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیراحمدڈوگر نے شہری کے مسائل سنے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےعوامی سہولت کے پیش نظر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

