لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کے غیر رجسٹرڈ گوداموں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں پیرا فورس اور محکمہ خوراک لیہ کی مشترکہ ٹیم نے تحصیل کروڑ میں کارروائی کرتے ہوئے دو گوداموں سے 400 بوری گندم برآمد کرلیضبط شدہ گندم کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

