لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے لیہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ فتح پور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے12 بوتل ولائتی شراب اور 1050 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔سب انسپکٹر زاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جبکہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اسی طرح تھانہ فتح پور اور پٹرولنگ پولیس قاضی آباد نے مشترکہ کارروائی کے دوران شراب فروش ملزمان کامران مسیح اور پرویز حاجت کو گرفتار کر کے 12 بوتل ولائتی شراب برآمد کی۔پولیس ترجمان کے مطابق لیہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور منشیات کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

