لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)پیرا فورس لیہ کی طرف سے جنرل بس سٹینڈ پر لیہ پر 100 سے زائد شاپس سیل، تجاوزات اپریشن کے بعد تاجر راہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے دھرنا دے دیا روڈ بلاک مسجد سے اعلان، واقعات کے مطابق گزشتہ شام پیرا فورس لیہ کے طرف سے جنرل بس سٹینڈ لیہ پر مختلف شاپس جن کے سامنے تجاوزات پائی گئیں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پیرا فورس کی جانب سے ایک سو سے زائد شاپس کو سیل کر کے ان کے اوپر شاپس سیل کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران لیہ کے عہدیدران حاجی اظہرخن ہانس ملک محمد مقسوم احسن خان للوانی مہر مجاہد کلاسرا اور دیگر نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ تاجروں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ لیہ کے سامنے دھرنا دے دیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی احتجاجی تاجروں کی طرف سے سیل کی گئی شاپس کو فوری ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم پیرا فورس کے ذمہ داران سے تاجر رہنماؤں کے مطالبات کے باوجود سیل شدہ شاپس ڈی سیل نہ ہو سکیں اور تاجروں نے اج بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا رابطے پر صدر انجمن تاجران لیہ حاجی اظہر خان نے کہا کہ انتظامیہ نے تاجروں کے خلاف ایکشن کر کے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور غریب دکاندار معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیل شدہ دکانیں کھولی جائیں ایک تاجر نے پیرا اپریشن کے دوران مقامی مسجد سے اپریشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا اخری اطلاع کے مطابق پیرا فورس نے قانونی کاروائی کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی ایک تاجر کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے

