لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی لیہ کے زیر اہتمام المرکز اسلامی سے شمالی گیٹ تک مارچ کیا گیا مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ منور حسین چوہدری اور ناظمہ جماعت اسلامی زرتاشیہ ندیم نے کی مارچ کے اختتام پر شرکا مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع لیہ کے رہنماؤں مبشر نعیم چوہدری پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری چوہدری عاصم اقبال گجر ایڈوکیٹ مشتاق ندیم بھٹی احسان اللہ محسن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا مسئلہ دو ریاستی حل میں نہیں غزہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی ریاست ہی اس مسئلے کا حل ہے امریکہ اپنے پالتو اسرائیل کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے دو برسوں میں اسرائیلی جارحیت وحشیانہ بمباری نے جنگ عظیم اول دوم کی بھی ہولناکیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے مقررین نے کہا غزہ کے غیور نہتے مسلمانوں کا ظلم و بربریت کے خلاف صبر و استقامت سے مقابلہ کرنا اج دنیا اسرائیل کی شکست کو کھلی انکھوں سے دیکھ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اپنی یقینی شکست سے بچنے کے لیے 20 نکاتی ایجنڈا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے مقررین نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادی جو مرضی کر لیں اسرائیل کو غزہ سے نکلنا ہوگا فلسطین کی ازادی یقینی ہے یہود اور ہنود مسلمانوں کو خاص طور پر پاکستانیوں کو مختلف محاذوں پر الجھانے کی جو کوشش کر رہا ہے اس کے نتیجے میں پہلے بھی انہوں نے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ائندہ بھی شکست فاش ہوگی اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی پروگرام کے اختتام پر فلسطین کی ازادی عالم اسلام کی سربلندی پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کی گئی مارچ میں امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے

