لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل کروڑ میں اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا کی زیر نگرانی پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے متعدد تجاوزات مسمار کی گئیں فٹ پاتھوں اور سڑک کناروں پر قائم غیرقانونی تھڑے، شیڈز، دکانوں کے آگے بڑھائے گئ غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا۔ ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے کہا کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور کسی قسم کے دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ممریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صاف، خوبصورت اور کشادہ شہروں کی تشکیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہری ، تاجر برادری رضا کارانہ طور پر تجاوزات ہٹا کر انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ شہر کا حسن بحال ہو اور عوام کو بہتر سفری و کاروباری سہولیات میسر آئیں۔

