لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پٹرولنگ پولیس لیہ کی جانب سے ٹریفک نظم و ضبط کے فروغ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق نے کہا کہ ڈی آئی جی پٹرولنگ ڈاکٹر اطہر وحید اور ریجنل پولیس آفیسر پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان خالد محمود شاہ کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس شہریوں کو محفوظ، پرامن اور ذمہ دارانہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق نے اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹرز و اڈا مالکان سے میٹنگ کی۔اجلاس میں ٹریفک قوانین کی پابندی، ڈرائیورز کی تربیت اور روڈ سیفٹی آگاہی مہمات پرگفتگوکی گئی۔ ڈی ایس پی راو عمر فاروق نے کہاکہ کسی بھی قسم کی اوور اسپيڈنگ، اوور لوڈنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو بھی جواب دہ بنایا جائے گابغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ تمام پٹرولنگ پوسٹ انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شاہراہوں پر مستقل نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے، تاکہ حادثات کی شرح میں واضح کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوامی آگاہی کے لیے خصوصی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت ڈرائیورز اور مسافروں کو ٹریفک قوانین، سیٹ بیلٹ کے استعمال، اور گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روڈ سیفٹی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور قانون کی بالادستی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی

