لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) مرکز سے دور دیہی علاقوں میں فراہمی انصاف کےلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد،ڈی پی او محمد علی وسیم نے امروز 15 مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا،محمد علی وسیم نے شہریوں کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اورمعاملات حل کےلئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ،ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ دور دراز دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو سفر کی زحمت سے بچانا ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کےلئے ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے، اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حیات و دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ، کھلی کچہریوںمیں سیاسی و سماجی شخصیات ،معززین علاقہ نےکثیر تعداد میں شرکت کی ، کھلی کچہریوں کا انعقا تھانہ کوٹ سلطان(یونین کونسل جمن شاہ ،اڈا شاہ جمال ،کھرل عظیم ،دنبہ بند ،اڈا قصائی والا،اڈا پہاڑ پور ،بھٹہ والا ،گھاؤں والا آرا ) اور تھانہ پیر جگی (لنگر والا ،بخاری پیٹرولیم ،قادر پٹرولیم، چک 168،کریم مائنر ،لدھانہ پیٹرولیم اور چک 152 )کےمقامات پر کیا گیا۔

