لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کے حکم پر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات ضلع لیہ نے آج تحصیل کروڑ میں مؤثر آپریشن کرتے ہوئے اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی پر 3 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے، جب کہ 4 بھٹہ جات پر کی جانے والی غیر قانونی بھرائی کو موقع پر ہی منہدم کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ جات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیح عوام کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

