لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈائریکٹرزراعت پلانٹ پروٹیکشن لیہ محمداشرف قریشی نے کہاہے کہ ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی ہدایت پر حصول زرعی ادویات ڈیلرز نئے لائسنس و تجدید کے لیے ضلع لیہ میں ٹریننگ پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے نئے و تجدید لائسنس حصول کیلئے خواہش مند حضرات میٹرک سند،شناختی کارڈ کی دو دو کاپیاں،تین عدد تصاویر،ڈومیسائل کی دو عدد نقول،فیس ٹریننگ برائے تجدید لائسنس 3993،فیس ٹریننگ برائے نیا لائسنس 7986روپے ناقابل واپسی،سابقہ لائسنس کی کاپی کے ساتھ مکمل درخواست ان کے آفس میں 31اکتوبر2025ءتک جمع کرا سکتے ہیں۔نئے لائسنس کی ٹریننگ6دسمبر سے ،جبکہ تجدیدلائسنس کی ٹریننگ 24دسمبر سے متعلقہ تحصیل میں ہوگی۔
