لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھا جا سکے۔ اسی سلسلہ میں کوٹ سلطان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نور نے کی۔آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر قائم تھڑے، بورڈز اور دیگر رکاوٹیں گرادی گئیں جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو عوام کے لیے کلیئر کرایا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او فہد نور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہےکسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو خوبصورت و صاف ستھرا بنانے کے عمل میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور کھلا ماحول میسر آ سکے۔
