لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدارکی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد نےشہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔اے ڈی سی آر محمدشاہدنے اس موقع پرکہاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے افسران شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں اور شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

