لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے تعلیم دوست وژن کے تحت صوبے بھر میں تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ضلع لیہ کے ہونہار طالب علم محمد حمزہ قمر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ سے ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) کے امتحان میں1156 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور ضلع لیہ کا نام روشن کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ محمد حمزہ قمر کے والد قمر ریاض بطور پبلک ہیلتھ ٹیکنیشن بنیادی مرکز صحت گرے والا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات** اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن چوہدری اشفاق احمد نے محمد حمزہ کی اس کامیابی کو طلبہ کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے اس کی محنت اور عزم کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے بھی ہونہار طالب علم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد حمزہ قمر نے اپنی صلاحیتوں سے ضلع لیہ کے لیے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے جو دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

