کوٹ سلطان (ثاقب عبداللہ نظامی سے ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان کے ہونہار طالب علم محمد وسیم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025ء میں1153 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اس شاندار تعلیمی کارکردگی پر صوبائی حکومت کی جانب سے محمد وسیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے باصلاحیت طالب علم کو5 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا، جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے انہیں اعزازی سند سے نوازا۔
اس موقع پر بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان کے معروف استادپروفیسر مجید بھٹہ کو’’بیسٹ ٹیچر‘‘ کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ محمد وسیم کی یہ شاندار کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

