ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائیاں تیز
غیر قانونی اینٹوں کی بھرائی پر دو مقدمات درج، دو لاکھ سے زائد جرمانہ، زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
لیہ:(نمائندہ لیہ ٹی وی)ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سخت کارروائیاں جاری ۔ اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی پردومقدمات درج اور دو لاکھ سے زائدجرمانہ عائد۔ ممکنہ سموگ کے پیش نظر زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے سخت کارروائی کا عندیہ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیےڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے سخت کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد اورانسپکٹرماحولیات ذوالقرنین قریشی و ٹیم نے تحصیل کروڑ میں اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی پر 2 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور چوک اعظم روڈ لیہ پر موجود بھٹہ جات کے خلاف 2 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشدنے اس موقع پر کہاکہ ممکنہ سموگ کے پیش نظر ضابطوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ جات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

