لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر جناح پارک سیوریج لائن کی بحالی پر کام جاری ہے۔ سیوریج لائن اور ڈسپوزل ورکس کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ یہ بات سی او ایم سی راشد عزیز غزنوی نے سیوریج لائن پر جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے بتایا کہ لیہ شہر میں سیوریج لائنوں کو بحال رکھنے کے لئے تمام ڈسپوزل ورکس کام کر رہے ہیں۔ سکر مشین اور باوزر کے ذریعے بھی سیوریج، ڈرینج لائنوں کی صفائی کا عمل مرحلہ وار انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جناح پارک سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اسے جلد بحال کر دیا جائے گا۔

