لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ فتح پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بد نا م زمانہ منشیات فروش طارق گرفتار،1140گرام ہیروئن برآمد ،ایس ایچ او تھانہ فتح پور زوہیب حسن کی زیر نگرانی سب انسپکٹر سجاد بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بد نا م زمانہ منشیات فروش طارق کو گرفتار کر لیا ، منشیات فروش کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

