پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اسلحہ و شراب برآمد،تھانہ کوٹ سلطان میں 20 لیٹر شراب اور پسٹل معہ راؤند سمیت ملزم گرفتار، تھانہ فتح پور پولیس نے 1140 گرام ہیروئن برآمد کرلی
لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،اسلحہ ناجائز اور منشیات کے ملزم گرفتار ،20 لیٹر شراب اورپسٹل معہ راؤند برآمد ،مقدمات درج ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان محمد ہشام کی سربراہی میں اے ایس آئی صفدر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم مدثر کو گرفتار کرکے بند حوالات کر دیا ،ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب اور اسلحہ ناجائز پسٹل معہ راؤند برآمد ہونے پر دو مقدمات درج کر لیے گئے ۔

