لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ محبوب اقبال ہنجرا نے "آسان رسائی، مسائل کم” کاؤنٹر میں شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو اُن کے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ ایک ہی جگہ پر اُنہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

