لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس /اے ڈی سی جی شبیر احمدڈوگر کی زیرصدارت سول ڈیفنس میں شمولیت کے حوالے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرعبدالرشید خان،سول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیرعباس،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نبیل احمد،غلام عباس بھٹی،صدر انجمن تاجران لیہ اظہر ہانس،صدرانجمن تاجران کروڑ عبدالمنان چوہدری ودیگرموجودتھے۔ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس شبیر احمدڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول ڈیفنس کے رضاکار قوم و ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر سول ڈیفنس کا حصہ بننا دراصل ملکی خدمت اور جذبۂ ملی کا عملی ثبوت ہے قدرتی آفات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے رضاکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بروقت پہنچتے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ رجسٹرکر کے اپنے اپنی شمولیت سول ڈیفنس میں لازمی اختیار کریں سول ڈیفنس کے پلیٹ فارم سے رضاکاروں کو مختلف فنی اور عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے جو نہ صرف دوسروں کی جانیں بچانے بلکہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بھی معاون ثابت ہوتی ہے اس تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع میسر آتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیرعباس نے بتاکہ شہری اس لنک https://vcd.home.gop.pk/ پر کلک کرکے سول ڈیفس میں رجسٹرہوں۔

