لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی اور صفائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے گرین بیلٹس کی صفائی اور پودوں کی آبیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے لیہ چوبارہ روڈ پر گرین بیلٹس سے اضافی گھاس اور پودوں کی تراش خراش کی گئی اور پودوں کو پانی دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں تمام گرین بیلٹس، پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پودوں کی بلاناغہ آبیاری کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹس پر لگائے جانے والے نئے پودوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

