لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی زیرصدارت انسداد پولیومہم کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہدملک،شبیراحمدڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان،سی ای اوصحت ڈاکٹرشاہدریاض،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرغلام محی الدین ،ڈاکٹرمحمدیونس کلیہ،ڈی ای او گل شیر،انچارج سیکورٹی برانچ محمدیاسرگورمانی ،ڈبلیوایچ او حکام ودیگرموجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں انسدادپولیو کی چار روزہ مہم 13 تا16 اکتوبر تک جاری رہے گی مہم میں 5 سال تک کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جس میں بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے مہم کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹریننگ کا جائزہ لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر کارروائی کی جائے گی عوام میں آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے ٹیمیں ضلع کے پولیو فری اعزاز کے لئے لگن سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے اسے ملک سے ختم کرنے کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہےکچے، تھل کے علاقہ، خانہ بدوش بچوں اور داخلی خارجی راستوں پر بھرپور توجہ دی جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بتایاکہ انسداد پولیو مہم کے لئے 1797 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی ضلع کے 58 ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی فوکس ہوگا۔

