لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن آلودگی سے پاک پنجاب کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں بھٹہ خشت اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے گزشتہ روز اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی پر کروڑ میں 3 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 4 بھٹہ جات کی غیر قانونی بھرائی کو مسمار بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بر خلاف بھٹہ خشت میں اینٹوں کی بھرائی اور جلائی پر مکمل پابندی ہے اور محکمہ ماحولیات اس پر عملدرآمد کے لئے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سموگ سیزن کے پیش نظر کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور ماحولیاتی، فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت، فیکٹریوں، گاڑیوں اور خصوصاً کوئلہ کی بھٹیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

