لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کے غیر رجسٹرڈ گوداموں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پیر فورس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ لیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران 27 ستمبر 2025 کو ایک مقام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 1000 پیکج گندم برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔ ضبط شدہ گندم کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل اور مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

