لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلی کچہریاں منعقدہوئی ۔لیہ میں کھلی کچہری یو سی آفس بستی شادو خان میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے شہریوں کے مسائل سنے،تحصیل چوبارہ میں یو سی آفس شیر گڑھ میں کھلی کچہری منعقد ہو ئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرفہدنور نے شہریوں کے مسائل سنے جبکہ تحصیل کروڑ یوسی آفس 90 ایم ایل میں اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے شہریوں کے مسائل سنے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پرہی شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے شہریوں کی درخواستو ں پرکارروائی کرتے ہوئے فوری حل طلب مسائل کو اس وقت ہی شکایات کوحل کردیا۔افسرا ن نے کہاکہ کھلی کچہریاں منعقدکرنے کا مقصدشہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے شہری حقائق پر مبنی مسائل لے کر آئیں تاکہ انہیں میرٹ پر فوری حل کیاجاسکے۔

